بنگلورو۔ 26اکتوبر (ایس او نیوز ) بنگلوروکی بسویشور نگر پولیس نے 5افرادکو گرفتار کرلیاجن کے خلاف 19فوجداری معاملات ہیں ۔ پولیس نے گرفتار افراد کے پاس سے 10لاکھ روپے مالیت کی اشیاء برآمد کیں۔ ملزمین کی شناخت 26سالہ ایلپا ' 27سالہ راجیش ' 22سالہ ہرشا' 22سالہ نرسمہا اور 20سالہ سمنت کے طور پر کی گئی ہے جو راج گوپال نگر کے ہسٹری شیٹر سلم بھارت کے ساتھی ہیں۔ملزمین رات کے وقت لوگوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان کی اہم اشیاء کی چوری کرلیا کرتے تھے ۔ پولیس کے مطابق ان افراد نے سونے کی انگوٹھی کے لئے ایک شخص کے ہاتھ کو کاٹ ڈالا ۔ملزمین نے کام سے گھر واپسی کے دوران ڈوڈا بالاپور کے قریب اس شخص کو دیکھ کر اس کے سونے کی انگوٹھی کے لئے اس کا اس وقت ہاتھ کاٹ ڈالا جب وہ سونے کی انگوٹھی دینے کے لئے تیار نہیں تھا۔